لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ارکین صوبائی اسمبلی نے سپیکر کے سامنے ایک ساتھ پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مستعفٰی اراکین نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے سامنے استعفٰی کی تصدیق کے لیے ایک ساتھ پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ایک ساتھ پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ 29 اراکین میں سے 22 نے اس کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی اور یہ بھی فیصلہ کیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی قیادت میں پیش ہوں گے اس کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جو بھی ممبر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف پارلیمانی کمیٹی ایکشن لے گی۔ یاد رہے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے تحریک انصاف کے مستعفٰی اراکین کو 7 نومبر کو تصدیق کے لیے طلب کر رکھا ہے