پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف پنجاب اسمبلی ارکان کے استعفوں کی تصدیق پر ڈیڈ لائن برقرار

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ لٹک گیا۔ پی ٹی آئی کے اراکین اکٹھے استعفیٰ دینے پر اصرار کر رہے ہیں۔ اسپیکر نے ایک ایک کرکے آنے کی تلقین کی ہے۔ حکومتی ٹیم سے پی ٹی آئی کے مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی نےڈپٹی اسپیکر،رانا ثناءاللہ کو پی ٹی آئی ارکان سے ملاقات کا ٹاسک دیدیا۔ رولز کےمطابق استعفیٰ صرف انفرادی طور پر پیش ہونے سے ہی منظور کیے جا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے ارکان کا موقف ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اسپیکر چیمبر میں جانے کے لیےتیار ہیں۔ دونوں اپنے موقف پر ڈٹ گئے۔ اسپیکر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان انفرادی طور پر حاضر ہوں ۔رولز کے مطابق استعفیٰ انفرادی طور پر پیش ہونے سے ہی منظورکیے جا سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:گندم کے باردانے کی عدم فراہمی کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker