پاکستانتازہ ترین

آج یوم انقلاب ہے،عوام تین بجے شاہراہ دستور پر جمع ہوجائیں: طاہرالقادری

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں مذاکرات ختم ہوگئے۔ وزیراعظم کے استعفے اور سانحہ  ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر کے اندراج سے انکار کر دیا گیا۔ آج یوم انقلاب ہے۔ عوام تین بجے شاہراہ دستور پر جمع ہو جائیں۔ مذاکرات ناکام ہوگئے۔حکومت اور ڈاکٹر طاہرالقادری میں بات نہ بن سکی۔ جس کے بعد، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے آج یوم انقلاب کا اعلان کر دیا۔ اور سارے پاکستان کے عوام سے تین بجے شاہراہ دستور پر جمع ہونے کی اپیل بھی کی۔  ڈاکٹر طاہرالقادری نے بتایا کہ آخری خطاب کا مسودہ تیار کر رہا ہوں۔ جو نہ صرف تمام پاکستانیوں کے لیے ہوگا۔ بلکہ انسانیت پر یقین رکھنے والی اقوام عالم کے لیے بھی ہوگا۔پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ امن کے لیے ہرممکن راستہ اپنایا۔ لیکن اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔ جو دما دم مست قلندر کے لیے تیار ہیں

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن نے 41 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker