تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو: آئل فیلڈ میں OGDCLکی نج کاری کے خلاف مظاہرہ،آئل وگیس کی ترسیل بند۔

سنجھورو(نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے OGDCLکو نجی شعبے میں دینے کے اعلان کے بعد پورے سندھ کی طرح سنجھورو آئل فیلڈ کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں حکومت کے نج کاری کے فیصلے کی مخالفت کی گئی اورآئل و گیس کی ترسیل بند کر دی گئی۔احتجاجی مظاہرہ ورکر یونین کے سربراہ راجہ عامر کی زیر قیادت کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عامر نے کہا کہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کو ہر گز تسلیم نہیں کیا جائے گا اور قومی خزانے کے منافع بخش اثاثےOGDCLکی نج کاری کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا اور مزدور دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا رہی تو احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے دھرنے دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  موقع ملا تو عوام کو مایوس نہیں کریں گے،نوازشریف کا جلسہ عام سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker