تازہ ترینفن فنکار

گلوکارہ نازیہ حسن کیلئے برطانوی یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی ڈگری کا اعلان

کراچی (نمائندہ شوبز) بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو برطانیہ کی رچمنڈ یونیورسٹی نے ان کی خدمات کے صلے میں پی ایچ ڈی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔نازیہ حسن رچمنڈ یونیورسٹی کی طالبہ رہی ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت میوزک اور خدمت خلق میں صرف کیا، 2000ءمیں ان کی المناک موت کے بعد ان کے خاندان نے نازیہ حسن فاﺅنڈیشن قائم کی جسکے ذریعے انکی زندگی میں شروع کئے جانےوالے فلاحی کاموں کوجاری رکھا گیا۔نازیہ کو یہ ڈگری انتہائی کم عمرمیں ایشین پاپ میوزک پر ان کے اثرات اور ان کی وفات کے بعد بھی جاری ان کی فلاحی خدمات کے اعتراف کے طور پر دی گئی ہے۔ ان کی ڈگری ان کے بیٹے عارض حسین نے وصول کی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت ان کی والدہ زندہ ہوتیں تو بے پناہ فخر محسوس کرتیں کیونکہ جو وقت انہوں نے رچمنڈ یونیورسٹی میں گزارا اسی نے ان کے اندر سماجی خدمت کے جذبے کو پروان چڑھایا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button