پاکستانتازہ ترین

آج ایسے حل کا اعلان کروں گا جس سے سمجھوتہ ہو جائے،عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، دھرنا ختم نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ 30نومبر کے بعد جو کچھ کریں گے حکومت چل نہیں پائے گی۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش بنی گالہ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 30نومبر کو اپنا اگلا لائحہ عمل دوں گا،30نومبر کے بعد جو کچھ کریں گے حکومت چل نہیں پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں مسئلے کا حل نکلے، شریف برداران کا خاندان بزنس کر رہا ہے، ہر کمپنی کے پیچھے شریف برادران کا خاندان ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک انصاف نہیں ملے گا دھرنا ختم نہیں ہوگا، آج ایسے حل کا اعلان کروں گا جس سے سمجھوتہ ہو جائے

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: نواز شریف کادور اقتدار پاکستان کی ترقی سلامتی اور استحکام کا ضامن ہے ،رانااقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker