تازہ ترینکھیل

جنوبی افریقا کیخلاف تیسرا ٹی 20 آسٹریلیا نے جیت لیا،سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

سڈنی(نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی، آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینگروز نے پروٹیز کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ اوورز میں اپنی باری پر جنوبی افریقا نے 6 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈریکس نے 49، کوئنٹن ڈی کوک نے 48 اور ڈیوڈ ملر نے 34 رنز اسکور کئے، جیمز فولکنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کینگروز نے 146 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں 8 وکٹیں گنوائیں، کپتان آرون فنچ نے 33 اور کیمرون وائٹ نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے، اس کارکردگی پر وہ میچ کا بہترین پلیئر کا ایوارڈ بھی لے اڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button