شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / برطانوی مسلمان پاکستانی اورایشیائی تینوں نسبتیں ہما رے لیے قابل فخر اورصد افتخا ر ہیں،گوہرالماس خان

برطانوی مسلمان پاکستانی اورایشیائی تینوں نسبتیں ہما رے لیے قابل فخر اورصد افتخا ر ہیں،گوہرالماس خان

بر طا نیہ ،لیڈز (خصوصی رپورٹ ) بر طانیہ بھر کی طرح شمالی دارلخلافہ لیڈز میں بھی یوم شہداء جنگ عظیم اول کا صد سالہ سوگ منایا گیا ۔ اس موقع پر برطانوی افواج بری ، بحری ، فضائی اور دیگرز افواج اور سول طو ر پر شہید ہو نے وا لو ں کے تمام مکا تب فکر سیاسی ، سما جی ، مذہبی اور دیگرزعوامی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج عقید ت پیش کیا گیا ۔ تقریب کے آغا ز میں شہداء کی تکریم کے لیے ایک منٹ کی خا مو شی اختیا ر کی گئی ۔ عیسا ئی ، ہندو ، یہو دی ، سکھ اور مسلمان کمیونٹی رہنما ؤ ں ،سیا ستدانو ں اور شہداء کے پسماندگان اپنے احساسات و جذبا ت کا اظہا ر پھولو ں کی چا دریں چڑھا کر کرتے رہے ۔ اس موقع پر انتہا ئی رقت آمیز منا ظر دیکھنے کو ملے شہدا ء کے ورثا ء اور لواحقین و متعلقین کی آنکھیں نم تھیں اور آنسوؤں کے مو تی برس رہے تھے قومی ترانے کے بعد تمام افواج کے دستوں نے شہداء کی یا د گا ر پر خصوصی سلامی پیش کی اور پر یڈ کرتے ہو ئے عوامی پنڈال سے با ہر نکل گئے ۔ یوم شہدا ء کے موقع پر اس عزم کا اظہا ر کیا گیا کہ اقوام عالم میں امن و آشتی اور سکون کے لیے ہر ایک کو متحد و منظم ہو کر اپنا موئثر کردار ادا کرنا ہو گا ، اور ہر شخص کو انفرادی اور اجتما عی سطح پر امن کو بین الاقوامی سطح پر عام کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کر نی چا ہیے ۔ عظیم برطانیہ کے اندر بسنے والے تمام مذاہب اور اقوام ایک اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اسے اپنا وطن تسلیم کرتے ہو ئے اس کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے کلیدی کردار اختیار کرنا چا ہیے اور حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہو کر یہا ں بسنے والو ں کو اس کے تحفظ اور بقاء کو بھی ملحوظ خا طر رکھنا ہو گا جن شہداء نے عملی طو ر پر اپنے وطن عزیز کی حفاظت کی خا طر اپنی جانو ں کے نذرانے پیش کیے تاریخ انہیں کبھی فرامو ش نہیں کر سکے گی ۔ اس موقع پر اپنے ایک پیغام میں سیکرٹری جنرل سا ؤتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس و ممتاز برطانوی سکا لر گو ہر الما س خان نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے مسلمان ہو نے پر فخر ہے دوسرا اپنے پاکستانی اور تیسرا اپنے برطانوی شہریت پر ناز ہے ہم خو ش نصیب ہیں کہ ہمیں تینو ں بہا د ر اور شجا ع نسبتو ں سے پہچانا جا تا ہے اس موقع پر انہو ں نے برطانوی وزیراعظم پر بھی زور دیا کہ وہ برطانوی افواج کو بلا وجہ افغانستا ن ، عراق اور شام سے واپس بلا ئیں تا کہ ہما ری برطانوی افواج اور نوجوانو ں کو سیاسی جنگو ں کی بھینٹ چڑھا نے سے بچا یا جا سکے دیگر ازیں انہو ں نے اس موقع پر شہداء جمو ں ، شہداء فلسطین اور تا ریخی سطح پر شہداء کربلا کی عظیم قربانیو ں کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ اس تقریب میں خصوصی شرکت کرنے والو ں میں لا رڈمئیر آف لیڈز ، لا رڈ لیفٹینیٹ آف کوئین ، ایم ای پی امجد بشیر ،متعد د ممبرز ہا ؤس آف پارلیمنٹ ، ججز ، ممبران یو رپین پالیمان ، بر ی ، بحری اور فضائیہ کے نمائندگان ، کونسلرز حضرات ، کونسل کے آفیسران ، وکلا ء اور سول سوسائٹی کے خصوصی مہمانا ن گرامی میں ملک محمد اخلا ص خان ، را جہ طا رق محمود ، ڈا کٹر محمد خان ، باوا محمد صدیق ، میر بوستان ، کونسلر جا وید اختر ، کونسلر غلا م حسین ، کونسلر اصغر قریشی ، جیری ہا رپر ،کرسٹن میکنم ،سردار سہراب خان ، نوجوان صحا فی و کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر اور دیگرزعماء شہر نے بھرپور شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں نویں،دسویں جماعت کےسائنس گروپ کے پرائیویٹ امیدواروں کےامتحان پرپابندی عائد