پاکستانتازہ ترین

یہ ہیجانی کیفیت چند روز میں ختم ہو جائے گی ، وزیراعظم پاکستان

لاہور(نمائندہ پاک نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں نے قوم کی خوشحالی کے سفرمیں خلل ڈالا ہے، جو مطالبات ماننے والے تھے، وہ مان لیے ۔ وہ باتیں کیسے مان لوں جو میرے اختیار میں ہی نہیں؟ یہ ہیجانی کیفیت چند روز میں ختم ہو جائے گی ،سب چیزیں جلد قوم کے سامنے آجائیں گی۔ ایک انٹرویو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ممکن ہے عمران اور قادری کو دھرنے کا ایک ہی رات خواب آیا ہو،حکومت کو ڈیڑھ کروڑ ووٹرز نے ووٹ دیا،کروڑوں ووٹرز کے مینڈیٹ والی جماعت کو گھر جانے کا کہا جارہاہے،چند ہزار لوگوں کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کا مینڈیٹ یرغمال نہیں بنایاجاسکتا ، کسی نے خوب کہا ہے یہ توخالی کرسیوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندرہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آیا کہ طاہر القادری کو کیا ہوگیا ،جو مطالبات ماننے والے تھے ہم نے مان لیے،یہ ہیجانی کیفیت چند روز میں ختم ہوجائے گی ،دھرنوں نے قوم کی خوشحالی کے سفرمیں خلل ڈالا ہے،سب چیزیں جلد قوم کے سامنے آجائیں گی،قومی اسمبلی کی قرارداد ہےجمہوریت کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں ساری باتیں طے ہوگئی تھیں ،نہ جانے یکایک کیا ہوگیا۔ نوازشریف نے کہا کہ کمیشن کے لیے سپریم کورٹ کو درخواست دی ہے، کمیشن کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے پاکستان کی ترقی کو نقصان ہوا ہے،جمہوریت کے خلاف اقدامات برداشت نہیں کریں گے، مالدیپ اور سری لنکا کے صدور نے دورہ منسوخ کیا، چین کے صدر نے توانائی پروجیکٹس کے افتتاح کے لیے آنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!