تازہ ترینعلاقائی

سبی:آزادی ٹرین کی سبی آمد، ڈپٹی کمشنرنےاستقبال کیا

سبی۔ ( ارشاد خلجی نا مہ نگار) آزادی ٹرین کی سبی آمد ڈپٹی کمشنر سہیل الر حمن اور عوام کی بڑی تعداد نے استقبال کیاتفصیلات کی مطابق آزادی ٹرین ملک کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی سبی ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو ضلعی انتظامیہ اور عوام کی بڑی تعداد نے اس کا استقبال کیا بڑوں کے بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جب ٹر ین اسٹیشن پہنچی تو بچوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا اسٹیشن پر ریلوے انتظامیہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے فول پروف انتظامات کئے ہوئے تھے اس موقع پر عوام نے کہا کہ اس ٹرین کی وجہ سے ہمیں اپنے پیارے ملک کے بارے اچھی معلومات ملی ہیں خا ص کر کے بچوں نے شدید گر می کی پرواہ نہ کر تے ہوئے فلوٹ اور مختلف پروگراموں کو خوب سر ہاہ اور حکومت سے مطا لبہ کیا کہ ہر قو می تہوروں پر اس قسم کی معلومات دی جا ئے تو ہمیں اپنے ملک کو دیکھنے اور سمجھنے کا مو قع ملے گا اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں عوام کو سلام پیش کر تا ہوں جو اس شدید گر می میں آئے اس طرح کے کوششوں سے ان میں حب الوطنی جذبہ مذید پر وان چڑے گا اور ان کو اپنے ملک کے بارے اپنی ثقا فت کے بارے اور ملک کی تا ریخی مقامات کو فلوٹس کیذریعے دیکھنے کا موقع بھی ملے گا اس موقع پر بچوں نے اپنے ملک سے محبت کے اظہار میں ملی نغمیں بھی گائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button