پاکستانتازہ ترین

عمران نے ہمیشہ آمریت کی حمایت کی اور آمروں کا ساتھ دیا، فاطمہ بھٹو

کراچی(نمائندہ خصوصی)فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ آمریت کی حمایت کی اور آمروں کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ عمران خان کے آنے سے کچھ بدلے گا۔ایک تقریب میں عمران خان سے متعلق پوچھےگئے سوال پر فاطمہ بھٹو نے خوب کھل کراظہارخیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں میں یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ عمران خان نہ صرف فوج بلکہ آمریت کے بھی نزدیک رہے ہیں اور آمروں کی کھل کر حمایت کرتے رہے ہیں۔ فاطمہ بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ضیاالحق کے بنائے گئے قوانین اور پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی بھی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان طالبان کے حمایتی بن کر سامنے آئے۔ انہوں نے ایم ایم اے کے صدارتی امیدوار کو بھی سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل ہے کہ ان کے آنے سے کچھ بدلے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!