پاکستانتازہ ترین

سارے ملک میں عوام سڑکوں پرنکلیں۔ بڑے شہروں کوبندکردیں: طاہرالقادری

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمراں بچیں گے نہیں۔ انہیں قانون لٹکا دے گا۔ عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے اب زیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ڈاکٹر طاہرالقادری بولے سارے ملک میں عوام سڑکوں پر نکلیں۔ بڑے شہروں کو بند کر دیں۔ حکمرانوں کے ہوش ٹھکانے پر آ جائیں گے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ  فرشتہ سیرت کارکنوں پر گولیوں کی بارش کر دی گئی۔ حکمرانوں نے ظلم کی انتہا کر دی۔ اب یہ بچیں گے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ارکان کابینہ کے خلاف نیا پرچا کٹے گا۔ پاکستان بھر کے عوام سے کہتا ہوں اب وقت ہے کہ گھروں سے نکلیں۔ اب نہیں نکلیں گے تو کب نکلیں گے۔کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا اب دھرنا وزیراعظم کے ہاؤس کے باہرہوگا۔ ظلم کی انتہا کے باوجود سب کے حوصلے بلند ہیں۔ منزل قریب آگئی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button