پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف او رعوامی تحریک کاحکومت کے خلاف ایف آئی آردرج کر انےکااعلان

اسلام آباد(بیوروچیف )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمد قریشی نے کہا کہ ان کی جماعت گزشتہ رات ہونے والی جھڑپوں کے بعداب قانونی کارروائی کرنے پر غور کررہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا جو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کرنے میں ملوث ہیں، ہمارے کارکن پر امن تھے اور پولیس کی جانب سے ان پر تشدد کیا گیا۔شاہ محمد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے اہم اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر اس واقعہ کی ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو عدالت تک جائیں گے، تحریک انصاف کی کوشش تھی معاملے کو آئین و قانون کے مطابق حل کیا جائے اور ہم حکومت کے جواب کے منتظر تھے۔

یہ بھی پڑھیں  عدالتیں ختم ہی کیوں نہیں کر دیتے!!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker