پاکستانتازہ ترین

سیاسی بحران حل کرنےکیلیےفوری طورپرآل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے،رحمت خان وردگ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تحر یک استقلال کے مرکزی چیئر مین کی پریس کانفرنس۔ سیاسی بحران حل کرنے کیلیے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،مارشل لا نہیں آنا چاہیے،موجودہ حکمران عوام کے مسائیل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں پوری قوم متحد ہو کر قومی سلامتی کے لئے جدوجہد کرے اور دعا کرے۔اسمبلی میں جھوٹ بولنے والے وزیر اعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔پنجاب کے اہل اقتدار میاں برادران اکثریت میں ہو نے کے با وجود کالا باغ ڈیم نہیں بنوا سکے، ان خیالات کا اظہار تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے جمبرکلاں کے نواحی پٹرول پمپ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ایسے وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چا ہے جو قوم کے سامنے جھو ٹ اسمبلی میں جھوٹ بولتا ہے ۔آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس ئی کے خلاف جھو ٹ با ندھنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔حالیہ سیاسی بحران حل کرنے کیلیے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،اور اسکے فیصلوں پر چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر عمل کیا جائے ۔مارشل لا نہیں آنا چاہیے کیونکہ جمہوریت میں ہی عوام کے سارے مسائیل کا حل ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہدنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہے ۔ جو دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے ، پوری قوم متحد ہو کر قومی سلامتی کے لئے جدوجہد کرے ۔ انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں عراق ، افغانستان ، فلسطین اور دیگر ممالک میں بھی دہشت گردی کا مرکز امریکہ ہے ۔ اور امریکہ دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی قوت پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لئے چھوٹے صوبوں میں جنگ کی آگ بھڑکا کے پنجاب اور فوج کے خلاف نفرتوں کے بیج بو رہا ہے ۔ اس وقت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کی وجہ سیاست دانوں کی کرپشنیں اور مفاد پرستی ہے ۔ لوٹے قسم کے اسمبلی ممبران کو عوام کو ووٹ نہیں دینے چاہیں بلکہ مخلص اور متوسط سیاست دانوں کو آگے لانا چاہیے ۔انتخابی اصلاحات کرکے اور آئین کی دفعہ باسٹھ ،تریسٹھ پر پوری طرح عمل کر دیا جائے تو عوام کے مسائیل حل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker