تازہ ترینکھیل

دبئی ٹیسٹ،پاکستان جیت سے2 وکٹ دوری پر

ابوظہبی (نمائندہ سپورٹس) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد باﺅلرز بھی ’بے قابو‘ ہو گئے اور چوتھے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے 174 رنز پر 8 کھلاڑی آﺅٹ کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسری اننگز 175 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کر کے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 480 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن پاکستانی باﺅلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 174 رنز پر 8 کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے محض 2 وکٹیں درکار ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم20، برینڈن میکالم39 اور راس ٹیلر 8، ٹم ساﺅتھی5 اور اینڈرسن نے 23 رنز بنائے جبکہ جیمز نیشام اور واٹلر بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے 2,2 جبکہ محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:زمین کے تنازعہ پر بھائی نے سگے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker