پاکستانتازہ ترین

جاوید ہاشمی نےعمران خان کا بھاندڈہ پھوڑ دیا۔

لاہور(پاک نیوز) تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کانفرنس میں کہا ہے کہ جمہوریت ختم ہونے کی ذمہ داری عمران خان پر ہوگی۔ خان صاحب نے شاہراہ دستور سے آگے نہ جانے کی یقین دہانی کرائی۔ سیف اللہ اور شیخ رشید نے عمران خان کے کان میں کچھ کہا اور اس کے بعد عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی طرف جانے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان وعدے کرکے توڑ دیتے ہیں۔ طاہرالقادری کے پیچھے چلنے سے میں نے منع کیا۔ اب مارشل لا اور ہمارے درمیان زیادہ فاصلہ نہیں ہے۔ اب بھی وقت ہے خان صاحب کارکنوں کو مشکلات میں نہ ڈالیں۔ میں تحریک انصاف کا اب بھی صدر ہوں۔ نوازشریف کا طرزحکومت پسند نہیں۔ خان صاحب نے پارٹی فیصلے کے خلاف قدم اٹھایا۔ مارشل لا لگا تو بیس پچیس سال صفائیاں دیتے گزر جائیں گے۔خان صاحب اپنے آپ کو شرمندگی سے بچائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button