پاکستانتازہ ترین

نوازشریف ملک و آئین کی خاطرعمران خان سے رابطہ کریں؛ سراج الحق

نوشہرہ(نمائندہ پاک نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک اورآئین کےخاطرعمران خان سےبراہ راست رابطہ کریں، عمران خان اورطاہرالقادری سےاپیل ہےکہ مذاکرات کاراستہ اپنائیں، بہت تھوڑاوقت رہ گیاہےان لمحات کوضائع نہیں کرناچاہیے۔ نوشہرہ میں مولاناسمیع الحق سےسراج الحق نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کا ساتھ دینےپر اتفاق کیا اور حکومت،عمران خان اورطاہرالقادری سےلچک دکھانےکی اپیل کی۔ دونوں رہنماؤں نے صحافیوں، عورتوں اور بچوں پرتشددکی مذمت بھی کی۔ 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button