تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:راؤ مظہر حیات خاں کا شاندار استقبال

rao mezharمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)راؤ مظہر حیات خاں کا شاندار استقبال اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ 11مئی کو ہماری کی فتح یقینی ہے۔ مخالفین کے پروپگنڈاکے باوجود عوام کے دلوں میں ہماری محبت کم نہیں ہو سکی۔ان خیالات کا اظہار اہلیہ راؤ مظہر حیات خاں سعدیہ بانو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11مئی کو عوام باری سنگھا پر مہر لگا کر راؤ مظہر حیات کے خلاف ہونے والے تمام سازشوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔ ہمارے خاندان نے ہمیشہ حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ ہم نے تھانہ کچہری کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ چند عناصر تھانہ کچہری کی سیاست کو ہوا دے کر اسے دبارہ زندہ کرنا چاہتے ہیں لیکن حلقہ کی با شعور عوام ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker