تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:رشتہ کے تنازعے پر رند اور جمالی برادری میں تصادم 4افراد جان بحق

sanjhoroسنجھورو (نامہ نگار) نواحی گاؤں صاحب خان کے نزدیک ڈنڈا موری کے اسٹاپ پر جمالی اور اند برادری کے مسلح افراد میں لڑکی کے رشتہ کی وجہ سے تصادم ہو گیا ۔دو نوں طرف سے جدید اسلحہ کا استعمال کیا گیا فائرنگ کے نتیجے میں 4افرادنیاز حسین عرف ناجو رند، صالح محمدجمالی ، تاج محمدولد ملوک جمالی اور محمد یعقوب ولد ملوک جمالی موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔ فائربگ کا سلسلہ مسلسل تین گھنٹے تک جاری رہا۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاشوں کو اپنے قبضے لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال سنجھورو پہنچا دیا ۔ تاحال علاقے میں خوف و ہراس اور کشیدگی برقرار ہے اور پولیس نے ابھی تک دونوں اطراف سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ 4روز سے دونوں برادریوں میں کشیدگی پائی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!