تازہ ترینفن فنکار

ویناملک کا تمام مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان

دبئی  (نمائندہ شوبز) ٹی وی چینل پر مارننگ شومیں شرکت پر مقدمات کا سامنا کرنیوالی اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ ٹی وی پر جب پاکستان کی کشیدہ سیاسی صورتحال دیکھتی ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے ،جلسے جلوس قتل و غارت نے پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو بر ی طرح متاثر کیاہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق  وینا ملک نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں عدم برداشت نے پوری قوم کو سوچنے پر مجبورکردیاہے کہ ہم لوگ کس طرف جارہے ہیں ؟بیروزگاری ،لوڈ شیڈنگ اورامن وامان کی مخدوش حالت نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اپنے خلاف تمام مقدمات کاپاکستان آکر ان کا سامنا کریں گی لیکن فی الحال پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں،پاکستان میں کسی کو انصاف نہیں ملتا، قانون صرف غریب آدمی کیلئے ہے طاقتور آدمی کو سات خون معاف ہیں ۔اُنہوں نے تمام مقدمات کا سامنا کرنے کااعلان کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ فی الحال پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں

یہ بھی پڑھیں  خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker