پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (بیوروچیف) شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں مزید 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button