تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:شہر میں پینے کےپانی کیلئے بچھائی جانے والی پائپ لائنوں میں سیوریج کا گندہ پانی مکس

بھائی پھیرو(نامہ نگار) شہر میں پینے کے صاف پانی کیلئے بچھائی جانے والی پائپ لائنوں میں سیوریج کا گندہ پانی مکس، گھروں میں آنے والاپانی آلودہ بد بو دار ہو نے سے سینکڑوں لوگ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا۔
تفصیلات کے مطابق۔ کچھ عرصہ قبل کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہو نے والاپانی کی فراہمی کا منصوبہ محض چند روز کی آزمائشی پرواز کے بعد لوگوں کیلئے سخت اذیت اورپریشانی کا سبب بنا ہوا ہے اور گزشتہ کئی ہفتوں سے گھروں میں آنے والے پانی سے نہایت گندی بد بو ،میل ،ذرات اور مختلف کیڑے شامل ہوکر آ رہے ہیں جس سے پانی نا قابل استعمال ہو نے کے ساتھ ساتھ لو گوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہا ہے جبکہ لو گوں کی اکثریت نے پانی کا استعمال تر ک کر دیا ہے جبکہ شہر اور گرد ونواح میں زیر زمین پانی پہلے ہی تقریباً ناقابل استعمال ہے جس سے لوگ پر یشانی میں مبتلا ہیں ایک سروے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں گندا پانی پینے کی وجہ سے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو نے والے سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں نے رجوع کیا جب اس ضمن میں پانی لیکر بوتل میں ڈالا گیا تو اُس میں کیڑوں کی بڑی تعداد صاف دیکھی گئی مگر افسوس کہ اس ضمن میں ذمہ دار حکام اوراہلکاروں نے تاحال کو ئی ضروری اور مناسب اقدامات نہیں اُٹھائے لو گوں کی بہت بڑی تعداد صاف پانی کے حصول کے چکر میں مقامی بلدیہ سے بھاری فیسوں اور معاوضے کے عوض کنکشن حاصل کر نے کے بعد وائرنگ بھی کروا چکی ہےِ۔شباب ملی کے ملک محمد اکرم بوٹا ،الخدمت فاؤنڈیشن کے محمد عثمان ملک ، جماعت اسلامی کے داؤد پرویز مغل ، مقامی ،سماجی اور فلاحی حلقوں نے اس امر پر افسوس اور دُکھ کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کا ضیاع ہمارے ملک میں رواج بن چکا ہے مگرتحصیل انتظامیہ سمیت کو ئی اتھا رٹی یا ادارہ کسی بھی عوامی منصوبے کی ضروریات کے مطابق اس کاسٹینڈرڈ اور کوالٹی چیک کر نے کے کام کو یقینی نہیں بناتا اوریہی وجہ ہے کہ مختلف سرکاری اداروں کے کرپٹ اور راشی افسران نااہل ٹھیکیداروں کے ہمراہ مل کر کمیشن مافیا ء کو مضبوط کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button