پاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، وزیراعظم کے حق میں قرارداد منظور کی جائے گی

اسلام آباد(بیوروچیف )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیاہے،اجلاس میں قرار داد منظور کی جائے گی کہ نہ تو وزیر اعظم استعفی دیں گے اور نہ ہی قومی اسمبلی تحلیل کی جائے گی،اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگیا ہے ، اجلاس میں شرکت کے لیے قائد ایوان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف،سینیٹر ظفر الحق، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، سینیٹر اعتزاز احسن ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،وزیر مملکت شیخ آفتاب ، سینیٹر زاہد خان ، اکرم درانی ، سینیٹر مشاہد اللہ ، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ، سینیٹر فرحت اللہ بابر ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، سینیٹر رحمان ملک ،ایاز سومرو ،ماروی میمن ،محمو د خان اچکزئی سمیت دیگر اہم اراکین پارلیمنٹ اسمبلی ہال میں پہنچ چکے ہیں،اجلاس میں قرارداد منظور کی جائے کہ نہ تو وزیر اعظم نواز شریف استعفٰی دیں گے اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں گی۔ مشترکہ اجلاس میں آئین اور جمہوریت کے حق میں قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔ ارکان پارلیمنٹ جمہوری نظام کے حق میں تقاریر کریں گے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اپنے اختیارات کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس کی صدارت سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ سید نیئرحسین بخاری مشترکہ طور پر کریں گے،وزیر اعظم نے اس اجلاس کو طلب کرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن سے مشاورت کی تھی

یہ بھی پڑھیں  بدین: ای ڈی او محکمہ تعلیم بدین پوسٹنگ آرڈر نہیں دے رہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker