تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:تحریک انصاف میں آئی ایس ایف کے نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں،سید عبید صابر

ٹیکسلا( نا مہ نگار)انصاف سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے حوصلہ مند نوجوان پر عزم ہیں ، نئے پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،قائد تحریک عمران خان کی ولولہ انگیز اور دلیرانہ قیادت پر آئی ایس ایف کے کارکنوں کو فخر ہے،دیانتدار قیادت کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،ملکی وسائل لوٹنے والوں کا بھرپور احتساب ہونا چاہئے،تحریک انصاف لوگوں کو معاشرتی اور معاشی انصاف دلانے کے لئے سرگرم ہے، تحریک کا ایجنڈہ عوامی مفادات پر مبنی ہے،تحریک انصاف میں آئی ایس ایف کے نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار آئی ایس ایف کے ریجنل کوآردٰنٹر نارتھ پنجاب انجینیئر سید عبید صابر نے یہاں آئی آئی ایس ایف کے ساتوں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، انکا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن لوٹ مار ، مہنگائی ، بیروزگاری ، بد امنی کے ذمہ داراوجودہ حکمران ہیں ، جنہوں نے عوام کو اپنی رعایا اور ملکی خزانہ کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے ،عوام منگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران شاہانہ عیاشیوں میں مصروف ہیں،تحریک انصاف واحدسیاسی قوت ہے جس نے انکے کالے کرتوتوں کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا،آئی ایس ایف کے نوجوان کرپٹ حکمرانوں سے نجات تک تحریک انصاف کی جاری تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے،انھوں نے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تاسیس تجدید عہد کا دن ہے ملک بھر کے نوجوان نئے اور خوشحال پاکستان کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،ملک کی تعمیر و ترقی میں پہلے بھی نوجوانوں نے اپنا اہم کردار ادا کیا اور آئندہ بھی وہ ملک کی بقاء سلامتی ، خوشحالی اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،تحریک انصاف عوامی شعور بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں سٹیس کو کی پارٹیاں براجمان ہیں جو میاں فیملی کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں،قانون سازی بھی عوامی حقوق کے منافی ایک خاص ایجنڈے کے تحت کی جارہی ہے، جو کرپٹ حکمرانوں کے تحفظ کے لئے ہے،یوم تاسیس کی تقریب میںآئی ایس ایف کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی

یہ بھی پڑھیں  بھارت نے سیٹلائٹ راکٹ خلا میں چھوڑ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker