پاکستانتازہ ترین

باہر کے باغیوں کو نکالیں،میں اندر کاباغی کھڑا ہوں،جاوید ہاشمی کا پارلیمنٹ سے خطاب

اسلام آباد(بیوروچیف) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے جاوید ہاشمی نے خطاب کرنا شروع کیا تو تمام ممبرز نے تالیاں بجا کر استقبال کیا۔ جاوید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا  کہ میں ایوان میں گواہی دینے آیا ہوں ۔ایوان میں بات کرنے کا موقع دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں نے ملک کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ 1956کے آئین پر سب متفق ہیں۔ 1973 کا آئین پاس کیا،یہ آئین اتنی خوشی سے نہیں بنا۔ماضی میں آئین کو بار بار بنایا اور توڑا گیا۔بھٹو کی طرف سے دیئے گئے آئین نے ملک کو جمہوری طور پر مظبوط کیا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ باہر کے باغیوں کو نکالیں، میں اندر کا باغی کھڑا ہوں ، کیا کروں؟،ملک ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔ابھی تک تحریکِ انصاف کا منتخب صدر ہوں۔آج تک کوئی غیر آئینی بات نہیں کی۔کبھی کوئی غیر پارلیمانی لفظ استعمال نہیں کیا۔میں بھی ذوالفقار علی بھٹو کا سپاہی تھا۔مجھ پر الزام ہے کہ میں جذباتی فیصلے کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت نے ایکسپریس ٹرین سروس معطل کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker