پاکستانتازہ ترین

افغان صدرکی پاکستانیوں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد (بیوروچیف) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ترقی پر توجہ دینی چاہئے، پاکستان اور افغانستان ایشیاءمیں اقتصادی ترقی کا مرکز بن سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر نے پاک افغان سرمایہ کاری فوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم تاریخ بدلنے جا رہے ہیں، اسحاق ڈار نے 2 دن میں وہ کچھ کیا جو 30 سالوں سے نہیں ہوا، 2017ءتک باہمی تجارت کو پانچ ارب تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان 5 فیصد اشیاءکو دو روز کے اندر کلیئرنس دے گا جبکہ پاکستان 95 فیصد افغان اشیاءکو ایک دن میں کلیئرنس دے گا۔ افغان صدر نے پاکستانیوں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ٹیرٹ میں کمی لائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا مشاوت کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker