تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: پیپلز پارٹی اورق لیگ نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے،رانا ممتاز

downloadپتوکی(ندیم رضا خاں سے) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عوامی امنگوں کے ترجمان اور ملک و قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کی صوبائی کونسل کے رکن رانا ممتاز علی خاں نے میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق نے ملک کو دیوالیہ کرکے رکھ دیا ہے اور قوم نے اگر اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملک اور عوام کے لئے بڑی بدقسمتی ہوگی لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیکر انکے ہاتھ مضبوط کئے جائیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق نے عوام کو بہت مایوس کیا ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کا محاسبہ کرے گی سالگرہ کی تقریب سے مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سینرء نائب صدر حاجی محمد اسلم، مسلم لیگ ن تحصیل پتوکی کے رہنماء حاجی محمد آصف سعید ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنماؤں حاجی منیر احمد، حاجی لیاقت علی سابقہ ناظم ، ڈاکٹر محمد اسلام، سابقہ ناظم چوہدری ریاض احمد، رانا ارشاد علی خاں، ملک محمد عاشق، حاجی محمد ارشد گولڈن، اور ینگ لائرز کے سابقہ صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پولیس گردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker