تازہ ترینعلاقائی

جھنگ :کلہاڑیوں کے وارسے ایک ہی خاندان کے چارافراد قتل

جھنگ (مانیٹرنگ سیل) گڑھ مہاراجہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں حملہ کرکے میاں بیوی اور دوبیٹیوں کو موت کے گھاٹ اُتاردیاجبکہ ایک بچہ زخمی ہے جسے تشویشناک حالت میں نشترہسپتال ملتان منتقل کردیاگیاہے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ شریف آباد میں نامعلوم افراد طالب حسین کے گھر گھس آئے اور کلہاڑیوں سے حملہ کرکے طالب حسین ، اُس کی بیوی شمیم مائی ، 14سالہ بیٹی مبرا اور 11سالہ نجف کو موت کے گھاٹ اُتاردیاجبکہ 9سالہ بیٹا صابرحسین شدید زخمی ہوگئے جسے قریبی ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں حالت نازک ہونے پر ملتان ریفرکردیاگیا۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طورپر قتل کی وجوہات اور قاتلوں کے بارے میں حتمی طورپر کچھ نہیں کہاجاسکتالیکن طالب حسین کی دوسری بیوی کے رشتہ داروں کا بھی کوئی ہاتھ ہوسکتاہے ، مقتول نے دوشادیاں کررکھی تھیں ، تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے

یہ بھی پڑھیں  پی اے سی نے تمام سرکاری ملازمین کو الاٹ کئے گئے پلاٹوں کی ٹرانسفر روک دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker