تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی کے پبلک پارکوں کو قبضہ گروپوں سے واگزارکرایا جائے گا۔ شیخ رشید

seikh rasheedراولپنڈی(اطہر وانی)عوا می مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے پبلک پارکوں کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرایا جائے گا ۔عوام خود موازنہ کریں کہ میرے تیس سالہ دور میں اور گزشتہ پانچ سال کے دوران راولپنڈی میں کیا صورتحال رہی ہے۔راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کے نتیجے میں آج راولپنڈی میں خواتین میں شرح خواندگی نوے فیصد ہو چکا ہے۔شیخ رشید احمد نے اتوار کو قائد اعظم پارک میں ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش موجودی سنگین صورتحال سابقہ حکومت کی خراب ترین کارکردگی کا شاخسانہ ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ چنار پارک،قائد اعظم پارک ایف بلاک کے شہریوں کے ساتھ میرا دو نسلوں سے قریبی تعلق ہے اور میں اس علاقے کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتا ہوں۔کارنر میٹنگ سے حاجی ظفر محمود اعوان،شیخ ارشد ،مفید خان،عبدالمجید بٹ اور اطہر مسعود وانی نے بھی خطاب کیا جبکہ راجہ محمد عابد ،واحد بیگ ،ارسلان ملک،نزیر بٹ،جاوید عباسی،سجاد شاہ،نصیر عباسی سمیت بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: رکن صوبائی اسمبلی ماڈل بازار کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مقامی تاجروں اور ریڑھی بانوں سے گفتگو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker