شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / طاہرالقادری کے دھرنے میں رقص کا مقابلہ

طاہرالقادری کے دھرنے میں رقص کا مقابلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)طاہرالقادری کے دھرنے میں رقص کا مقابلہ بھی ہوا۔ اس موقع پر علامہ صاحب نے ایک نیا رقص بھی متعارف کرایا۔ کیا آج کے رقص سے عمر ریاض عباسی کے رقص کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟ طاہرالقادری کے دھرنے میں جمعرات کا دن تفریح کے لیے مخصوص تھا۔ رقص کا یہ مقابلہ ایک نورانی صورت کے بزرگ نے جیت لیا،، ان کے والہانہ رقص کے پیچھے دھن تھی پنجابی کے مشہور لوک گیت کی جس کے بول تھے،، بلے بلے نی ٹور پنجابن دی۔ اس بزرگ رقاص کے فرمائشی رقص نے حاضرین کو تالیاں بجانے پر مجبور کر دیا۔ طاہرالقادری نے اپنے حامیوں کو ایک اور رقص بھی سکھایا۔ یوں گینگ نم ڈانس کے بعد ایک نئے رقص کی ایجاد کا سہرا علامہ صاحب کے سر رہا۔ علامہ نے اس موقع پر ایک اور کمال بھی کیا۔ ٹشو پیپر سے اپنا پسینہ پونچھا اور پھر پسینے سے بھیگا ہوا یہ ٹشو پیپر اپنے مداحوں میں تقسیم کر دیا جسے مداحوں نے نیاز کی طرح وصول کیا۔ طاہرالقادری کے دھرنے میں اس سے پہلے خواتین بھی لڈی ڈال چکی ہیںلیکن ایک رقص ایسا تھا جس کا مظاہرہ کر کے عوامی تحریک کے رہ نما عمر ریاض عباسی نے تحریک انصاف کے رہ نمائوں کا نمبر بھی کاٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں  چھوٹی صنعتوں کے فروغ سے صنعتی انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔