پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم نے اراکین اسمبلی کے استعفے کا فیصلہ موخر کردیا گیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے استعفے کا فیصلہ موخر کردیا ہے ۔لندن سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری سیاسی بحران اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے الطاف حسین سے درخواست کی کہ ایم کیوایم ایک بڑی عوامی جماعت ہے اورملکی سیاست میں اس کا اہم کردار ہے لہٰذا وہ ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفے کے فیصلے پر نظرثانی کریں اورملک کی سیاسی تاریخ کے اس اہم موڑ پر اپنے موقف کو بیان کرنے اور جمہوریت کی بقاءکےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کےلئے متحدہ کے ارکان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی بھی ہدایت کریں۔الطاف حسین نے مولانافضل الرحمان کی درخواست پر متحدہ کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفے کے فیصلے کو موخر کردیا اور انہیں یقین دلایا کہ ایم کیو ایم کے نمائندے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ مولانافضل الرحمان نے الطاف حسین کی اس بات کی مکمل تائید کی کہ ملک میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہونےوالی تباہ کاریوں اور نازک صورتحال کے پیش نظر دو سیاسی جماعتوں کے احتجاجی دھرنے ملتوی کردیئے جائیں۔ دونوں رہنماﺅں نے ملک میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی ومالی نقصانات پربھی شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس وقت ملک کی تمام جماعتوں کو آپس میں متحد ہوکر قدرتی آفات کے متاثرین اورآئی ڈی پیز کی بھرپور مدد کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  اللہ تعالیٰ کی دوبارہ وارننگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker