تازہ ترینعلاقائی

رائے ونڈ : رائے ونڈ اور گردو نواح میں’’زلزلے‘‘ کے اعلانات، خوفزدہ عوام نے رات جاگ کرگزاری ۔

رائے ونڈ ( نامہ نگار ) گزشتہ رات رائے ونڈ اور گردو نواح کے علاقوں میں مسجدوں میں زلزلے کے اعلانات کیے گئے جنہیں سن کر عوام اپنے گھروں سے باہر گلی کوچوں اور کھلے میدانوں میں نکل آئے ۔ لوگوں نے دوسرے شہروں اور علاقوں میں رہنے والے عزیز و اقرباء کو فون پر اطلاع دے کر بھی گھروں سے باہر آنے پر مجبور کر دیا ۔ کہیں رات 2سے3بجے کے درمیان اور کہیں3سے4بجے کے درمیان زلزلہ آنے کی افواہیں گردش کرتی رہیں ۔لیکن لوگ زلزلے کا استقبال کرنے کے لیے رات بھر باہر بیٹھے رہے مگرنہ زلزلہ ہی آیا اور نہ نیند ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker