تازہ ترینعلاقائی

ؓؓبہاول نگر طوفانی بارش کے باعث فورڈواہ نہر میں چالیس فٹ چوڑا شگاف

بہاولنگر(رانا فیصل رحمن)بہاول نگر گردونواح میں گذشتہ روز سے جاری طوفانی بارش کے سلسلے سے اڈامولاں والا گلہ کے قریب فورڈواہ نہر میں پانی کے تیز بہاؤ سے چالیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا پانی نے بہت تیزی سے وسیع علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بستی دولت پور، بستی سیالاں اور بستی حکومت خاں سمیت د یگر علاقہ، سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی قیمتی فصلیں زیرآب آگئی اطلاع کے باوجود محکمہ انہار انتظامیہ موقع پر نہ پہنچی تو اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے کی امدادی کاروائی شروع کر دی مگر مسلسل جاری بارش اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے شگاف پر کرنے کی کوشش تاحال کامیاب نہ ہو سکی اس موقع پر اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ نہر کے شگاف کو جلد پر نہ کیا گیا وسیع پیمانے پر نقصان کا اندیشہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker