پاکستانتازہ ترین

جاوید ہاشمی کو ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش

 اسلام آباد(بیوروچیف )وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملتان سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی ہے ، جاوید ہاشمی نے وقت مانگتے ہوئے دوستوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں مخدوم جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر این اے 149 سے دوبارہ الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی ہے ، انہوں نے ن لیگ کی قیادت سے سوچنے کیلئے مانگ لیا ہے ، الیکشن کے سلسلے میں مخدوم جاوید ہاشمی نے علاج کیلئے چین کا دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button