تازہ ترینعلاقائی

مردان: تحریک انصاف کی کارنرمیٹنگ پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی

ptiمردان(نمائندہ خصوصی) تحصیل تخت بھائی میں پاکستان تحریک انصاف کی کارنرمیٹنگ پر دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ مردان میں تحصیل تخت بھائی کے علاقے فضل آباد میں تحریک انصاف کے این اے 10 سے امید وار علی محمد خان ایڈووکیٹ، پی کے 26 سے افتخار مشوانی اور پی کے 27 سے انجیئر عادل نواز کارنرمیٹنگ سے خطاب کرنے والے تھے کہ نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیمیوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپاتل منتقل کردیا۔ دھماکے کے بعد میٹنگ میں بھگدڑ مچ گئی تاہم ہولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  طاہرالقادری سینکڑوں خاندانوں کو بچانے کے لئے مارچ ملتوی کردیں‘ ملک ریاض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker