تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرواورگردو نواح میں زلزلہ کی افواہ سے لوگوں میں خوف وہراس

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو اور گردو نواح میں زلزلہ کی افواہ سے لوگوں میں خوف و ہراس ۔ ہزاروں لوگوں نے رات کھلے آ سمان تلے جاگ کر گزاری ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات علاقے بھر میں زلزلہ آ نے کی افواہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مساجد کے لاؤڈ سپیکروں سے اعلانات کر کے لوگوں کو کمروں کے اندر نہ سونے کی ہدایت کی ۔ خوف و ہراس کی وجہ سے لوگ کمروں سے باہر آ گئے اور ساری رات کھلے آ سمان تلے جاگ کر گزاری لوگ ایک دوسرے کو فون کر کے حقیقت جاننے کی کوکشش کرتے رہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے عرض کی کہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button