پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری اور10 کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوامی تحریک کے 10 کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 12 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ میں ڈاکٹر طاہر القادی اوران کے کارکنوں کی جانب سے انقلاب مارچ کے دوران انٹر چینج پر پولیس کے ساتھ تصادم کے الزام میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ آر پی او راولپنڈی کے حکم پر کانسٹیبل کی ہلاکت کا مقدمہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ اس تصادم میں ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق اور درجن بھر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس کی شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج سے 50 کے قریب عوامی تحریک کی خواتین بچے اور مرد بھی زخمی ہوگئے تھے۔ دریں اثنا گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری امتیاز نے پولیس تشدد کیس میں ملوث عوامی تحریک کے قائدالقادری کے تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 15 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:النور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام15جوڑوں کی اجتماعی شادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker