پاکستانتازہ ترین

پانی چھوڑنے کی پیشگی اطلاع نہ دینے پربھارت نے پاکستان سے معافی مانگ لی

لاہور (نمائندہ خصوصی) بھارت نے پاکستانی دریاﺅں میں پانی چھوڑ نے کی پیشگی اطلاع نہ دینے پر پاکستان سے معافی مانگ لی اور آئندہ پانی کے حوالے سے مکمل فراہمی کی یقین دہانی کروا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت سے پاکستانی دریاﺅں میں پانی چھوڑنے کی اطلاع نہ دینے پر شدید احتجاج کیا جس کے بعد بھارتی سندھ طاس کمشنر نے پاکستانی سندھ طاس کمشنر مرزا آصف بیگ سے رابطہ کر کے اپنی غلطی پر باقاعدہ معافی مانگ لی ہے۔ بھارتی کمشنر نے بتایا کہ بھارت نے پانی کی پیمائش اور اسکی پاکستان کو اطلاع دینے کے حوالے سے سینئر انجینئرکو اکھنو را اور دیگر مقامات پر تعینات کر دیا ہے اور پاکستان کو مکمل آگاہ رکھا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button