تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:انتخابات میں عوام نے تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کی حمایت شروع کردی

jamat e islamiبھائی پھیرو(نامہ نگار) آئندہ انتخابات میں عوام نے تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کی حمایت شروع کر دی ۔ سابقہ ممبران اسمبلی نے تجوریوں کے منہ کھول دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق جو ں جوں الیکشن قریب آ رہے ہیں ۔ حلقہ این اے 142میں بعض اُمید واروں نے اپنی تجوریوں کے منہ کھو ل دئیے ہیں ۔ تشہیری مہم پر کروڑوں روپے خر چ کر کے عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اُ میدواروں نے بڑے بڑے جلسے شروع کر رکھے ہیں ۔ سابقہ حکمرانوں سے اکتائے ووٹروں نے تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کر کے روایتی اُمید واروں کی نیندیں اُڑا دی ہیں ۔ اس دفعہ ووٹر بہت سیانے ہو چکے ہیں ۔ اور کسی کو بھی جواب نہیں دیتے اس لئے اصل فیصلہ گیارہ مئی کو ہی سامنے آ ئے گا ۔ کئی ووٹر صبح شام اپنی حمایت کا یقین دلانے کے لئے صبح کہیں اور شام کسی اوراُمید وار کے ڈیرے پر نظر آ تے ہیں اور اُمید وار کو اپنی حمایت کا یقین دلا کر اُمید واروں کی ہمدردیاں سمیٹتے نظر آ تے ہیں ۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دفعہ انتخابی نتائج حیران کن ہو نگے کیونکہ اس بار ووٹر بہت سیانے ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  عالم بے زباں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker