بین الاقوامیتازہ ترین

’’دھرنا فلم‘‘کمزور ایڈیٹنگ کے باعث ہٹ نہ ہوسکی :بی بی سی

اسلام آباد (ڈیسک نیوز) برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تین ہفتے سے لگی فلم ”دھرنا“ کو اگر اچھا ایڈیٹر مل جاتا تو یہ دو گھنٹے کی بہترین ہٹ فلم ثابت ہوتی جس میں ہیرو اور سائیڈ ہیرو فاتحانہ گھر لوٹتے ،خرابی یہ ہوئی کہ کلائمکس کے تین گھنٹے بعد بھی کہانی گول گول گھوم رہی ہے اور ناظرین دعا کر رہے ہیں کہ پردے پر کب دی اینڈ لکھا نظر آئے اور ہال کی بتیاں روشن ہوجائیں گی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سسپنس، بہترین مکالموں، سکرین پلے، موسیقی، آئٹم سانگ، محنتی عکاسی، پروسیسنگ، ڈبنگ اور انتہائی پبلسٹی کے باوجود کسی اچھے ایکشن تھرلر کی بری ایڈیٹنگ اور غیر ڈرامائی انجام پوری فلم کا مزہ کرکرا کردیتا ہے، یہ ایک نئے انداز کا ایکشن تھرلر ہے اور آنیوالے دنوں میں اس سبجیکٹ پر خاصی فلمیں بنیں گی تاہم باکس آفس پر کامیابی کیلئے کہانی کے ذہین ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق فلم اپنے تکنیکی اناڑی پن کے سبب سپر ہٹ نہیں ہوسکی مگر اس ناکامی پر فارمولا ہدایتکاروں کو خوش ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے کیوں کہ یہ کہانی اس قدر حقیقی اور جاندار ہے کہ اگر اسے کوئی پروفیشنل، ذہین اور تماشائیوں کی نبض سمجھنے والا ڈائریکٹر مل گیا تو پھر وہ سب کے ہوش اڑا دے گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button