تازہ ترینعلاقائی

سبی:یونین کونسل مل کے علاقہ چانڈیہ میں پینے کا صاف پانی ناپید ہوگیا

سبی(نامہ نگار)یونین کونسل مل کے علاقہ چانڈیہ میں پینے کا صاف پانی ناپید ہوگیا،لوگ بوند بوند کو ترس گئے،مقامی آبادی نقل مکانی کرنے پر مجبور،گاؤں چانڈیہ کے لیے سبی سے نئی واٹر سپلائی منظور کرکے عوام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ان خیالات کا اظہار اہلیان گاؤں چانڈیہ مبارک علی چانڈیہ ،عبدالجبار چانڈیہ،حبیب اللہ چانڈیہ،وقار علی چانڈیہ،شعبان خان چانڈیہ و دیگر نے صحافیوں سے کیا انہوں نے بتایا کہ اکیسویں صدی کے اس جدید دور میں بھی گاؤں چانڈیہ جو تین ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں انہوں نے کہا کے گاؤں چانڈیہ کو اس وقت تلی کے علاقہ دہمان سے ٹیوب ویلوں کے ذریعے پانی کی سپلائی کی جا تی تھی،جو گزشتہ کئی سالوں سے بند ہے اور مقامی آبادی جوہڑوں اور تالابوں کا کڑوااور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے گاؤں کے مکین مختلف وبائی امراض میں بھی مبتلا ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانی کی مصنوعی قلت کے باعث علاقے کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے انہوں نے سیکرٹری پبلک ہیلتھ حاجی میراختیار خان بنگلزئی،کمشنر سبی ڈویژن شیر خان بازئی،ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں چانڈیہ کے عوام کو سبی سے پانی کی فراہمی کے لیے نئے واٹرسپلائی اسکیم منظور کی جائے تاکہ اکیسویں صدی کے جدید دور میں گاؤں چانڈیہ کے عوام پینے کے صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker