تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:این اے142میں اصل مقابلہ ن لیگ راناحیات اورق لیگ کے سردار طالب کے درمیان ہو گا

na 142پتوکی(ندیم رضا خاں سے) اُمید واروں نے بڑے بڑے جلسے کر کے ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنا شروع کر دیا ۔ اصل مقابلہ مسلم لیگ ’’ن‘‘ ،’’ق‘‘اور جماعت اسلامی کے اُمیدواروں میں ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 142میں مسلم لیگ ن کے اُمید وار رانا محمد حیات خاں ، مسلم لیگ ق کے اُمید وار سردار طالب حسن نکئی اور جماعت اسلامی کے اُمید وار حاجی محمد رمضان نے بڑے بڑے جلسے کر کے عوام کو اپپنی طرف متوجہ کرنا شروع کر دیا ۔ جبکہ تحریک انصاف کے رانا تنویر ریاض ، سنی تحریک کے شاہدحسن اور آزاد اُمید وار محمد ارشد ساقی بھی میدان میں ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اصل مقابلہ مسلم لیگ ’’ن‘‘ ، ’ق‘‘ اور جماعت اسلامی کے درمیان میں ہو گا ۔ اس دفعہ دلچسپ امر یہ ہے کہ اُمید واروں نے ووٹروں کو اپنی حمایت کا یقین دلانا شروع کر دیا ہے اور الیکشن میں پہلے جیسی گہما گہمی نظر نہیں آ رہی ۔ ووٹروں کی کثرت خاموش نظر آتی ہے اور اصل فیصلہ گیارہ مئی کو ہی نظر آئے گا ۔ انتخابی مہم کے دوران بعض اُمید وار وں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رکھی ہیں ۔ تشہری مہم پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ اور کئی اُمید واروں نے وال چاکنگ بھی کرا رکھی ہے جبکہ بعض اُمید وار اسلحہ کی سر عام نمائش کر کے قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  چشتیاں:پٹاخوں کا جلتا ڈبہ پھینک دینے سے سرکی کانہ کی آٹھ دکانیں جل کر راکھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker