پاکستانتازہ ترین

آپریشن’’ضرب عضب‘‘ میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کلئیرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ اس دوران  فوجی جوان سمیت 2اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید اہلکاروں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں روانہ کردیا گیا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کو کافی حد تک کلیئر کرالیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!