تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:حفاظتی بند کے ٹوٹنے اورشہرخالی کروانےکےحوالہ سے خبریں بے بنیاد ہیں، ڈی سی او

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی او راجہ خرم شہزاد نے جھنگ کے حفاظتی بند کے ٹوٹنے اور شہر کو خالی کروانے کے حوالہ سے خبروں کو افواہ سازی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ سنگین سیلابی صورتحال کے پیش نظر جھنگ حفاظتی بند کے قریب رہائشیوں کو وارننگ دے کر احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ میں فلڈ ایمر جنسی نافذ ہے جس کیو جہ سے سرکاری مشینری ہائی الرٹ جبکہ شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک محمد تنویر اور کمشنر فیصل آباد نسیم نوازجھنگ میں ریسکیو آپریشن اور ریلیف کی کاروائیوں کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے جھنگ کے تمام حفاظتی بندوں کو خود جاکر نہ صرف معائنہ کیا بلکہ متعلقہ افسران کو حفاظتی بندوں کی سخت نگرانی کی ہدایات بھی جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!