تازہ ترینعلاقائی

پی ٹی آئی کا منشور ملک میں انارکی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں،شیعہ علما کونسل

ٹیکسلا ( نا مہ نگار )شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر پنجاب علامہ مظہر عباس علوی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داران کو سزا ملنی چاہئے،پی ٹی آئی کا منشور ملک میں انارکی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں،آئینی اصلاحات کے لئے سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے،تبدیلی کا نعرہ عوام کو گمراہ کرنے کی سازش ہے،جمہوریت کی بقاء کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،پاکستان میں شام سے دہشتگرد جبکہ بحرین میں بھاری معاوضہ کے عوض قاتل بھرتی کر کے بھیجے گئے،جھنگ میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوامی زندگی مفلوج کردی ہے،ریاستی ادارے جھنگ کی چار تحصیلوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کریں۔شیعہ علماء کونسل امدادی کاروائیوں میں پیش پیش ہے،دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی لشکر جھنگوی کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاون ہونا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے منعقدہ تقریب جشن والی خراسان سے اپنے خطاب اور بعد ازاں صدر پریس کلب ٹیکسلا سید مشاق نقوی کی اقامت گاہ واقع ماڈل ٹاون میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،علامہ مظہر عباس علوی کا کہنا تھا کہ جھنگ خطرے کی زد میں ہے سیلاب کی تباہ کاریوں سے سینکڑوں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں،جھنگ کی چار تحصیلوں میں بارہ کیوسک پانی پہنچ چکا ہے،دو گنا پانی جمع ہونے سے پوری آبادی کو خطرات لاحق ہیں،شیعہ علماء کونسل سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد میں مصروف ہے،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے،میڈیا سے گفتگو کے دوران علماء شیعہ کونسل صوبہ خیبر پختون خوا کے صدرعلامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ایک ہزار ارب کے قریب نقصان ہوچکا ہے،عمران خان تبدیلی نہیں بلکہ خانہ جنگی کی سیاست پر کاربند ہیں انکا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف سے گلے شکوئے اپنی جگہ مگر جمہوریت پر شب خون مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کے پی کے میں سیاسی انتہا پسندی کو رواج دیا جارہا ہے،اس موقع پر مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن عبداللہ ، جامع القاسم کے پرنسپل مہدوی شیرازی،علامہ قاسم جعفری صدر شیعہ علماء کونسل ضلع راولپنڈی ،جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا اعجاز نقوی،میڈیا سیکرٹری سید محسن علی نقوی،جنرل سیکرٹری امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلاسید شبیر حسین شاہ کے علاوہ شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کے ذمہ داران بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker