تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:خادمِ اعلیٰ پنجاب صرف صنعت کاروں کے خادم اعلیٰ بن گئے ہیں،سردار ظفر

downloadحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے کہا ہے کہ خادمِ اعلیٰ پنجاب صرف صنعت کاروں کے خادم اعلیٰ بن گئے ہیں کیونکہ انکے ذاتی کاروبار بھی ملوں اور انڈسٹریز سے وابستہ ہیں ،ملک میں تحفظ فراہم کرنے کی بجائے کسانوں کو کرش کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے ،سیاستدانوں کی نورا کشتی نے ملک کی ناؤ کا رخ خوشحالی سے موڑ کر بد حالی کیجانب کر دیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں ضلعی صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی محمد جہانگیر خاں غوری کے ہمراہ پریس کانفرنس اور بعد ازاں نواحی گاؤں گودی میں امیر جماعت اسلامی یونین کونسل رحمت والا محمد یا یٰسین کے ڈیرے پر کسانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ انڈیا سے تجارتی پالیسی کے نفاذسے قبل اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بھارت آبی جارحیت سے باز آئے جبکہ اس بات پر بھی غورکیا جائے کہ انڈیا میں زراعت کو بے شمار سہولیات حاصل ہیں اور پاکستان میں کسانوں کو بجلی،پانی،کھاد،بیج،ادویات اتنی مہنگی مل رہی ہیں کہ جنس فروخت کرنے کے بعد کسان کے حصے میں قرض کے علاوہ کچھ نہیں بچتا اس لئے بھارت سے تجارت کسان کی تباہی اور پاکستانی کسان کو ہاتھ باندھ کر مارنے کے علاوہ کچھ نہیں،انہوں نے کہا کہ اگردو طرفہ تجارت ناگزیر ہے تو پھر پاکستانی حکومت بھی زرعی ان پٹس بجلی ،پانی،کھاد،بیج،ادویات پر ہمسائیہ ملک کی طرح سبسڈی فراہم کرے اور انڈیا سے تنازعات کا حل بھی ممکن بنایا جائے،اس موقعہ پر ریاض فرید وٹو ،مولانا عبدالمالک ،ثناء اللہ فہیم نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور سیسکس کے مابین 3 روزہ میچ بے نتیجہ ختم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker