تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن اوکاڑہ نے سوموارکومکمل ہڑتال کااعلان کردیا

okaraاوکاڑہ (محمد مظہر رشید) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری آر ٹی اے اوکاڑہ کے مابین الیکشن کیلئے گاڑی پکڑنے پر تلخ کلامی ہوگئی ڈی سی او اوکاڑہ نے جنرل سیکرٹری کے خلاف رپورٹ چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان، ڈسٹرکٹ سیشن جج وڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اوکاڑہ اور ڈی پی اواوکاڑہ کو بھیج دی جبکہ جنرل سیکرٹری نے سیکرٹری آرٹی اے کے خلاف رٹ دائر کردی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج اوکاڑہ نے سوموار کو طلب کرلیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ نے سوموار کومکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اوکاڑہ غلام صابر محسن نے الیکشن ڈے کیلئے ایک گاڑی نمبری اوکے ای 6244پکڑ لی جسے واپس لینے کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری رائے اعجازالحق ایڈووکیٹ وہاں گئے دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوگئی رائے اعجاز الحق نے الزام لگا یا ہے کہ سیکرٹری آر ٹی نے انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیا تھا جس سے بحث وتکرار ہوگئی دریں اثناء ڈی سی او اوکاڑہ نے جنرل سیکرٹری ڈی بی اے کے خلاف اپنی رپورٹ چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان ،ڈسٹرکٹ سیشن جج اوکاڑہ اور ڈی پی او اوکاڑہ کو ارسال کردی ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رائے اعجازالحق نے سیکرٹری آر ٹی اے کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج اوکاڑہ حسنین قادر گھلوکی عدالت میں رٹ دائر کردی ہے جس میں عدالت نے سوموار( آج) سیکرٹری آر ٹی اے کو طلب کرلیا ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ نے سیکرٹری آر ٹی اوکاڑہ غلام صابر محسن کے توہین آمیز رویہ کے خلاف سوموار کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے *

یہ بھی پڑھیں  اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لیے زندگیا ں وقف کرنے والے کبھی مرتے نہیں، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker