تازہ ترینعلاقائی

سبی:بولان ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ اورفائرنگ، ایک مسافرزخمی

سبی(محمد طاہر عباس نمائندہ خصوصی )بولان کے علاقے ڈنگڑا کے قریب بولان میل پر راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ ایک مسافر زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے واقع میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کوبالا ناڑی کے علاقے ڈنگڑے کے قریب نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا اور فائرنگ کی جبکہ سیکیورٹی فورسسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ فرار ہوگئے واقع میں ایک مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ دوسرے واقع مچ پھاٹک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑاد دیا جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کے دو فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا جبکہ ریلوے حکام نے فوری طور پر ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرکے ریلوے ٹریک کو بحال کردیا

یہ بھی پڑھیں  ڈرگ انسپکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کا غیر قانونی میڈیکل سٹوروں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker