پاکستانتازہ ترین

ملتان شہر بچانے کیلئے محمد والا روڈ پر شگاف ڈال دیا گیا

ملتان(ڈیسک نیوز)ہیڈ تریموں سے سیلابی ریلا ملتان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ملتان شہر اور محمد والا پل بچانے کے لئے محمد والا روڈ پر شگاف ڈال دیاگیا ہے،رنگ پور کینال میں پانی کی سطح بڑھنے سے مظفر گڑھ اور جھنگ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔تریموں ہیڈورکس میں پانی کی سطح کم ہوکر 4لاکھ 26ہزار کیوسک ہوگئی ہے۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری،احمد پور سیال اور شور کوٹ سیلابی پانی کی زد میں ہیں، جھنگ بھکر روڈ پر حفاظتی بند میں پڑنے والا شگاف تین روز بعد بھی پر نہیں کیا جاسکا ہے۔سرگودھا کے امدادی کیمپوں میں سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ صرف اہم شخصیات کی آمد پر انہیں کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جاتی ہیں۔ دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر ساڑھے 5لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے، ہیڈ تریموں سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا بھی آج شام ملتان کی حدود میں داخل ہوگا۔ ملتان شہر اور محمد والا پل بچانے کے لیے محمد والا روڈ پر سو فٹ چوڑا شگاف ڈالا گیا ہے، جس سے بنڈہ سندیلا،گرے والا ،محمد پور گھوٹا اور ملحقہ بستیوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے وہاں کے مکینوں نے احتجاج کیا۔اس سے قبل ہیڈ محمد والا پل پر 100 فٹ کا ایک شگاف ڈالا جاچکاہے۔ سیلابی ریلا مظفر گڑھ میں ہیڈ محمد والا کے مقام سے داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔ رنگ پور کینال میں پانی کی سطح بڑھنے سے سروانی بنگالہ کے مقام پر جھنگ اور مظفر گڑھ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔خانیوال کی تحصیل کبیر والہ کے علاقہ فاضل شاہ بند پر 70سے زائد دیہات زیر آب آگئے ۔ہزاروں ایکڑ پرکپاس اور چاول کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مویشی بھی بہہ گئے ۔بہاولپور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور تحصیل احمد پور شرقیہ کے تین موضع زیر آب آگئے ہیں۔راجن پور میں دریائے سندھ کے کنارے چار دیہات کچا میراں، کچا جمال، رکھ سبزانی اور موضع پونگ کے زیر آب کے بعد ضلعی انتظامیہ نےفلڈ وارننگ جاری کردی ہے اورکچے کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کلثوم نوازلندن جانے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker