تازہ ترینعلاقائی

پشاور:7مئی کا جلسہ پختونخواہ کی سیاست یکسر بدل دے گا۔ ظفراقبال جھگڑا

downloadپشاور(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کے 7مئی کو قائد جماعت میاں محمد نواز شریف کا پشاور میں ہونے والا جلسہ عام خیبر پختونخوا کی سیاسی صورت حال کو یکسر بدل کر رکھ دے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھگڑا ہا ؤس پشاور میں اس جلسہ عام کے انتظام و انصرام کے حوالے سے بلائی جانے والی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے صدر محمد حنیف ملک نے اس میٹنگ میں خصوصی طور پر شرکت کی اور جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا کو قائد جماعت میں محمد نواز شریف کے جلسہ عام کے انتظام کے حوالے سے پچاس ہزار روپے نقد دیے جس سیکرٹری جنرل نے اُن کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔میٹنگ میں خیبر پختونخوا سے پاکستان مسلم لیگ کے تمام نامزد قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران NA-1حاجی افضل پنیالہ ، NA-2عبدالباری خٹک، NA-3اقبال ظفر جھگڑا ،NA-4ناصر خان موسیٰ زئی کے علاوہ KP-1ملک عدیل اعوان ،KP-2سید بادشاہ ، KP-3خادم علی یوسف زئی ، KP-4میاں راشد خان اور KP-5سے معظم باچا نے بھی شرکت کی۔میٹنگ سے صدر یوتھ ونگ آزاد کشمیر محمد حنیف ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) اقبال ظفر جھگڑا کی قیادت میں 11مئی کو کلین سویپ کرے گی۔قائد جماعت میاں محمد نواز شریف کی پشاور آمد سے سونامی خان، لال ٹوپی و تیر کمان والوں کو اپنی سیاسی اوقات کی سمجھ آ جائے گی۔انہوں نے اس موقع پر پشاور ، بنوں، کوہاٹ اور چارسدہ میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ پول کرنے اور قائد جماعت میاں محمد نواز شریف کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تاؤ بٹ سے خیبر پختونخوا تک کشمیری مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کے لیے سرگرم عمل اور دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سینیئررہنما بشیر بلور پشاور دھماکے میں شہید ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker